پیرمحل:ڈرگ انسپکٹر تعینات نہ ہونے سے اتائیوں کو کھلی چھٹی

پیرمحل:ڈرگ انسپکٹر تعینات نہ ہونے سے اتائیوں کو کھلی چھٹی

سماجی فلاحی حلقوں کی طرف سے فی الفور ڈرگ انسپکٹر تعینات کرنے کا مطالبہ

پیرمحل( نمائندہ دنیا )تحصیل پیرمحل میں ڈرگ انسپکٹر کی تعیناتی نہ ہونے پر اتائیوں دائیوں اور نیم حکیموں کو عوام کے جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھٹی ، پیرمحل کو تحصیل کا درجہ حاصل ہوئے 6 سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے اسسٹنٹ کمشنر سمیت ایڈیشنل سیشن جج اور تین سول جج کام کررہے ہیں مگر تحصیل پیرمحل میں عرصہ 6 سال سے ڈرگ انسپکٹر کی سیٹ خالی ہونے کی بناء پر عوام کے جان مال سے کھیلنے کے لیے اتائیوں، دائیوں اور نیم حکیموں کوکھلی چھٹی ہے ڈرگ انسپکٹر کی سیٹ خالی ہونے کا فائدہ اٹھاکر پیرمحل کے نواحی بستیوں اور سندھلیانوالی واہگی اڈا میں موجود میڈیکل سٹور پر سرعام نشہ آور ٹیکے جو نوجوان نسل کو تباہی بربادی کا باعث بن رہے ہیں سماجی فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور ڈرگ انسپکٹر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں