پردیسوں کی گھروں کو واپسی ،بسیں بند ،ٹرینوں میں رش

 پردیسوں کی گھروں کو واپسی ،بسیں بند ،ٹرینوں میں رش

ریلوے نے عید کے موقع پر فیصل آباد کو 4 خصوصی سٹاپ بھی دئیے ہیں

فیصل آباد ( نیوز رپورٹر ) اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے پردیسوں کا گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ، ٹرینوں میں بے پناہ رش ، پردیسی ٹرینوں کے ٹکٹ کے حصول کیلئے مارے مارے پھرنے لگے ، ٹرینوں میں گنجائش سے کم مسافروں کو سوار کیا جا رہا ہے۔مسافر بسیں بند ہونے کے باعث سارا دبائو محکمہ ریلوے پر آ گیا ہے ، ریلوے نے عید کے موقع پر فیصل آباد کو 4 خصوصی سٹاپ بھی دئیے ہیں ، ریلوے سٹیشن پر ٹکٹ کاونٹر پر شدید رش کے باعث مسافروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے 8 روزہ لاک ڈاون میں مسافر بسوں کو بند کر دیا تاہم نجی ملازمتیں کرنے والے دفاتر میں چھٹیاں سرکاری محکموں کی طرح 8 مئی سے نہیں دی گئیں دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے اپنی گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سہولت دے رہی ہے لوگوں نے اتوار کو واپسی کے ایڈوانس ٹکٹ بھی خرید لئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں