گوجرہ :لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکاندارگرفتار

گوجرہ :لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکاندارگرفتار

رکن صوبائی اسمبلی چودھری بلال اصغروڑائچ تھانہ سٹی پہنچ گئے ، گرفتار افراد رہا

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)حکومتی ہدایات پر کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکاندارگرفتار ایم پی اے کی مداخلت پر رہائی مل گئی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی چودھری بلال اصغروڑائچ تھانہ سٹی پہنچ گئے ایم پی اے نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید سے فون پر مذاکرات کئے جس پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی انسپکٹر رانا محمداکرم نے دکانداروں کو رہائی دے دی بعدازاں چودھری بلال اصغروڑائچ نے کہاکہ کروناوائرس نے دنیا عالم میں تباہی مچائی ہوئی ہے حکومت نے اپنے ملک کے عوام کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے لاک ڈاؤن لگایاہے انہوں نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں اور حکومتی ایس او پیزپر مکمل طور پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں