واسا فیصل آباد کے سٹاف کی 1632 مقامات پر سرگرمیاں

 واسا فیصل آباد کے سٹاف کی 1632 مقامات پر سرگرمیاں

4280 سے زائد مقامات پر ڈی سلٹنگ، گٹروں کے ڈھکن رکھنے کا کام مکمل کیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کے زیر اہتمام خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت واسا فیصل آباد کے فیلڈ سٹاف کی جانب سے نکاسی آب کے ہفتہ کے چوتھے روز 1632 مقامات پر سرگرمیاں مکمل کی گئیں ، جن میں نالوں، سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ، واسا عمارتوں کی چھتوں کی صفائی اور کم پریشر والے علاقوں میں بائوزر کے ذریعے پانی کی سپلائی شامل تھی ۔اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انورچودھری نے کہا نکاسی آب ویک کے چوتھے روز واسا فیلڈ سٹاف نے 1632 سرگرمیاں کامیابی سے مکمل کیں ۔اب تک مجموعی طور پر 4280 سے زائد مقامات پر ڈی سلٹنگ، گٹروں کے ڈھکن رکھنے کے علاوہ نکاسی آب کی سروسز فراہم کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں