سول ہسپتال کے اے سی غیر فعال,ینگ ڈاکٹرز نے آئوٹ ڈورسروسز بند کردیں

سول ہسپتال کے اے سی غیر فعال,ینگ ڈاکٹرز نے آئوٹ ڈورسروسز بند کردیں

ایم ایس آفس کے سامنے دھرنا،شدید گرمی کی وجہ سے کئی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حالت غیر ہوچکی،مریض گھنٹوں خوار اے سی فعال کرنے کیلئے کئی بار درخواست کرچکے لیکن ہر بار تاریں چوری ہونے کا بہانہ بنا دیا جاتا ہے،ینگ ڈاکٹر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شدید گرمی میں سول ہسپتال کے ایئرکنڈیشنرز بند ، ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال میں آئوٹ ڈورسروسز بند کردیں ، چیک اپ اور ادویات کے لئے ہزاروں مریض خوار ۔ ملک بھر کی طرح فیصل آبا دمیں بھی موسم انتہائی گرم ہے جبکہ سول ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہسپتال کے بیشتر وارڈز کے ایئرکنڈیشنرز تاحال فعال نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ہسپتال میں آئوٹ ڈورسروسز بند کروادیں اور ایم ایس آفس کے سامنے دھرنا دیا ،احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا تھا شدید گرمی کی وجہ سے کئی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حالت غیر ہوچکی ، ہسپتال انتظامیہ سے ایئرکنڈیشنرز فعال کرنے کے لئے کئی بار درخواست کرچکے لیکن ہر بار ایئرکنڈیشنرز کی تاریں چوری ہونے کا بہانہ بنا دیا جاتا ہے ، دوسری طرف آئوٹ ڈوسروسز بند ہونے سے ضلع بھر سے آئے سینکڑوں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو سخت گرمی میں گھنٹوں خوار ہوکر بغیر چیک اپ اور ادویات کے گھروں کو واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے ۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے تمام ہسپتال کے ایئرکنڈیشنرز فعال ہونے تک انکا احتجاج جاری رہے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں