ٹائیفائیڈ مہم :پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ا جلاس

ٹائیفائیڈ مہم :پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ا جلاس

ٹیکے لگانے کی ذمہ داریوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈپٹی کمشنر

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عمرجاوید نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام جاری ٹائیفائیڈ مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹائیفائیڈ ویکیسی نیشن پر مامور ٹیموں کو ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی ہے ،انہوں نے کہا کہ سرکاری ونجی سکولز،ڈسٹرکٹ وتحصیل ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ٹیموں کی موجودگی یقینی بنائیں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی ذمہ داریوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم پر عملدرآمد کی اچانک چیکنگ اور مانیٹرنگ جاری رہے گی،محکمہ صحت کے افسر مہم کے دوران متحرک رہیں اور تمام تر انتظامات کی نگرانی کریں،ڈپٹی کمشنر عمرجاوید نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں اور اس سلسلے میں ٹیموں سے تعاون کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں