ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصداضافہ مستردکرتے ہیں :ایپکا

ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصداضافہ مستردکرتے ہیں :ایپکا

صوبہ سندھ کے ملازمین کے برابر پنجاب کے ملازمین کی تنخواہ کی جائے :رہنما

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی، ڈویژنل صدر راناسجاد احمدخاں ،جنرل سیکرٹری مختارحسین بلوچ،سرپرست احمدنوازبلوچ،چیئرمین جاویدانجم ،احمدرضا بھٹی، میاں نصیراحمد،محمدافضل پنوں،محمدشفیق اعوان، زاہد محمود،ملک زوہیب، ناصرمحمودچٹھہ،ملک نوراحمد، ضیغم بھٹی،ملک ندیم اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے وفاقی اورپنجاب کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف%10 اضافہ کے فیصلہ کو مسترد کر تے ہیں ،مرکزی صدر حاجی محمدارشادچودھری کی ہدایت پر بھر پوراحتجاجی تحریک چلائیں گے ،دفاترکی تالہ بندی ،ہڑتال،اوردھرنے دیئے جائیں گے ۔چودھری عبدالعزیزبھٹی نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں اور بیوروکریسی وزیراعظم عمران خاں کی14 اکتوبر 2020 کی بنائی کمیٹی کی ہدایات پر عمل میں رکاوٹ نہ بنے اور 25% ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا نام سپیشل الاؤنس/یکم مارچ کی بجائے یکم جون/ رننگ کے بجائے بنیادی سکیل پر حلیہ بگاڑنے سے باز آجائے ، صوبہ سندھ کے ملازمین کے برابر پنجاب کے ملازمین کی تنخواہ کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں