حکومتی بنچوں سے ایوان کاتقدس پامال ہوناتشویشناک :میاں ضیاء الرحمان

حکومتی بنچوں سے ایوان کاتقدس پامال  ہوناتشویشناک :میاں ضیاء الرحمان

مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان نے کہاہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف والے آج بھی کنٹینروالی زبان بول رہے ہیں،حکومتی بنچوں سے ایوان کاتقدس پامال ہوناتشویشناک ہے ،سپیکرقومی اسمبلی ایوان چلانے میں یکسرناکام نظرآرہے ہیں،ایوان پران کی گرفت نہیں رہی جس کی وجہ سے قومی اسمبلی جنگ کامیدان بنی،قومی اسمبلی میں گالم گلوچ اوراپوزیشن رہنمائوں پرحملے سوچی سمجھی سازش ہے جس کونظراندازنہیں کرسکتے ،ایوان میں بازاری اورغلیظ زبان استعمال کرنے والوں کے خلا ف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں