ڈویژنل ، ڈپٹی کمشنر کا دارالامان،جیل کا دورہ،عیدگفٹ تقسیم

ڈویژنل ، ڈپٹی کمشنر کا دارالامان،جیل کا دورہ،عیدگفٹ تقسیم

ڈویژنل کمشنرثاقب منان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے دارالامان کا دورہ کیا اور وہاں مقیم خواتین اور ان کے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر،سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر نے کہا عید اجتماعی خوشیوں کا دن ہے اور معاشرے کی دکھی انسانیت کی دلجوئی کرکے عید کی حقیقی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں لہٰذا ایسے طبقات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ،اس موقع پر انچارج سنٹر نے خواتین کو فراہم کردہ سہولیات اور ادارے میں دستیاب وسائل سے آگاہ کیا دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور مختلف بیرکس میں قید اورجیل ہسپتال میں زیر علاج قیدیوں کی عیادت اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول اور جیل افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا جیلیں دراصل اصلاحی مراکز کا کردار ادا کرتی ہیں جہاں مختلف نوعیت کے جرائم کے قیدیوں کی کونسلنگ اور دوبارہ جرم نہ کرنے کی تربیت دی جارہی ہے لہٰذا قیدی جرائم سے توبہ کریں تاکہ خوشیوں کے تہوار اپنی فیملیز کے ساتھ گزار سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں