ٹرینوں کی آمدوروانگی میں گھنٹوں تاخیر،مسافرپریشان

ٹرینوں کی آمدوروانگی میں گھنٹوں تاخیر،مسافرپریشان

ٹرینوں کی آمدوروانگی میں گھنٹوں تاخیرسے مسافرپریشان رہے گزشتہ روزٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس5گھنٹے تاخیر کا شکار ہو کر فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس6 گھنٹے 30منٹ تاخیر کا شکارہوئی کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس5گھنٹے 50 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور جانے والی شاہ حسین 3گھنٹے 30منٹ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس3 گھنٹے 10منٹ تاخیر کا شکارہو کر فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی لاہور سے براستہ فیصل آباد ملتان جانے والی بدر ایکسپریس 1 گھنٹہ پانچ منٹ کی تاخیر سے فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں