موجودہ ،سابق حکمرانوں نے سب کچھ لوٹ لیا :جاویدقصوری

موجودہ ،سابق حکمرانوں نے سب کچھ لوٹ لیا :جاویدقصوری

عوام کو نجات دلانے کا واحد راستہ جمہوری اور پرامن اسلامی انقلاب ہے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاویدقصوری نے زون پی پی117کے نائب امیر رائے مجیب الرحمن بھٹی کی جانب سے ذمہ داروں اور کارکنوں کے اعزازمیں دی جانیوالی عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے ۔موجودہ اور سابق حکمرانوں نے ملک کا سب کچھ لوٹ لیا ۔ عوام کو ان سے نجات دلانے کا واحد راستہ جمہوری اور پرامن اسلامی انقلاب ہے ۔تقریب سے ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ، زونل امیر چودھر ی عبدالغفور، انجینئر عظیم رندھاوا،مختارعلی نے بھی خطاب کیا۔ا س موقع پرضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاں طاہرایوب،ضلعی جنرل سیکرٹری لیاقت علی گل ، نائب امیر رائے اکرم کھرل،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدرعمرفاروق گجر،الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر ڈاکٹرندیم سرور،علما مشائخ ونگ کے ضلعی صدر مولاناریاض احمدسعدی،امجدقیوم پراچہ ، جماعت اسلامی یوتھ کے زونل صدر عارف انصاری اور دیگربھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں