آوارہ کتوں کا راہ گیروں پر حملہ ، 4 افراد زخمی ہو گئے

 آوارہ کتوں کا راہ گیروں پر حملہ ، 4 افراد زخمی ہو گئے

عبدالرحمان ، صدیق ، فیاض اورصفدر زخمی طبی امداد فراہم کی گئی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)لال مل کے قریب آوارہ کتوں کا راہ گیروں پر حملہ ، 4 افراد زخمی ہو گئے ، لال ملز چوک کے قریب آوارہ کتوں نے 4 افراد پر حملہ کر دیا جس سے عبدالرحمان ، صدیق ، فیاض اورصفدر زخمی ہو گئے ، چاروں زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کر کے گھر بھجوا دیا گیا تاہم آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے ضلعی انتظامیہ کے دعووں کا پول کھل گیا ، علاوہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں سے ہر شخص کی جان خطرے میں ہے تاہم انتظامیہ نے کتوں کو مارنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں