3 روز میں 20ہزار شہریوں کا ویکسین لگوانے سے انکار

3 روز میں 20ہزار شہریوں کا ویکسین لگوانے سے انکار

کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس اور خاص طور پر اموات کی افواہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھر گھر کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ، 3 روز میں 20 ہزار سے زائد شہری ویکسین لگانے سے انکاری ہونے کا انکشاف ، 90ہزار شہریوں کو ویکسین لگادی گئی ۔ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاو کے لئے ویکسی نیشن کا عمل تیز کیا گیا ہے ، لیکن فیصل آباد میں کورونا ویکسین کے سائیڈ افیکٹس اور خاص طور پر اموات کی افواہیں گردش کررہی ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ویکسی نیشن کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے ، ذرائع کے مطابق مہم کے پہلے روز 32000 دوسرے روز 36ہزار جبکہ گذشتہ روز 25ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگوائی جاچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اب تک 20 ہزار سے زائد شہری خود اور اپنے گھروالوں کو ویکسین لگوانے سے انکارکرچکے ہیں جن کا کہنا ہے کورونا ویکسین سے اموات کی خبریں مل چکی ہیں اس کے علاوہ مختلف قسم کے سائیڈ افیکٹس کی بھی افواہیں ہیں ہم ویکسین نہیں لگوائیں گے ، محکمہ صحت کے عملہ کے مطابق انکاری شہریوں کو ویکسین لگوانے کے لئے منانے کی کوششیں کی جاتی ہیں لیکن وہ ویکسین لگوانے پر تیار نہیں ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں