ایف آئی سی ہسپتال سکیورٹی گارڈز کا رویہ ،مریض پریشان

ایف آئی سی ہسپتال سکیورٹی گارڈز کا رویہ ،مریض پریشان

تیمار داری کے لئے آ نے والوں سے بد تمیزی ،حکومت سے ایکشن کا مطالبہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایف آئی سی ہسپتال سکیورٹی گارڈز کے توہین آمیز رویہ سے مریضوں اور لواحقین کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے ۔ ایف آئی سی ہسپتال کے ایمرجنسی اور انڈور وارڈزمیں زیر علاج مریضوں کو سکیورٹی گارڈز کے رویہ نے مشکل میں ڈال رکھا ہے ، ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ایک اٹینڈنٹ کی اجازت ہوتی ہے اس کے علاوہ مریضوں کی تیمار داری کے لئے بھی بڑی تعداد میں شہری ہسپتال میں آتے ہیں جبکہ ہسپتال کے انٹری پوائنٹ سے اٹینڈنٹس اور ملاقاتیوں کی مشکلات شروع ہوجاتی ہیں جہاں پر سکیورٹی گارڈز نے ایک دروازہ بند کررکھا ہوتا اور صرف ایک دروازے سے شہری ہسپتال کے اندر اور باہر جارہے ہوتے ہیں ، جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں نازک حالت کے آنے والے مریض بھی رش میں پھنس جاتے ہیں جبکہ مین دروازے کے بعد ایمرجنسی کے گیٹ اورہسپتال انڈور وارڈز کے گیٹس پر یہی صورتحال ہے ، شہریوں کا کہنا ہے گارڈز ا ن پڑھ ہیں جو انکے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں حکومت کو اس حوالہ سے ایکشن لینا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں