پیر سے سکول کھلیں گے ، صفائی کے احکامات

پیر سے سکول کھلیں گے ، صفائی کے احکامات

تدریسی عمل کا آغاز 50فیصد حاضری کے تحت ، ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

فیصل آباد ( نیوز رپورٹر )پیر 2 ا گست کو سکول کھولنے کا حکم ، پنجاب حکومت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مانیٹرنگ ونگ نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو سکولوں کی صفائی کروانے کے احکامات جاری کر دئیے ، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ غلام فرید کے مطابق سکولوں کے واش روم ، پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کو دھویا جائے ، ڈینگی سے بچائو کے آگاہی بینرز تمام سکولوں میں لگائے جائیں ، سکولوں کے گرائونڈز کی زمین کو برابر کرنے کے ساتھ سکولوں کے اندر باغ کے گھاس کی صفائی اور کٹائی کی جائے ، جہاں کہیں پانی کھڑا ہو اسے خشک کیا جائے ، ڈینگی لاروا کی نشاندہی کی جائے اور ڈینگی سے بچائو کا سپرے کروایا جائے ۔ بوائز سکول صبح ساڑھے 7 سے دوپہر ساڑھے 12 تک جبکہ گرلز سکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجکر 45 منٹ سے دوپہر 12 بجکر 45 منٹ تک ہونگے ، وہ سکول جہاں ایوننگ کلاسز بھی ہوتی ہیں اس کے اوقات کار دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونگے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سکولوں میں کلاسز کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے تحت سماجی فاصلہ اور ماسک کا خیال رکھا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں