ڈی ایچ کیوٹوبہ میں تین ڈائیلسز مشینیں عرصہ سے خراب

ڈی ایچ کیوٹوبہ میں تین ڈائیلسز مشینیں عرصہ سے خراب

مریض ہفتے میں دو مرتبہ دوسرے شہروں کارخ کرنے لگے ،نوٹس کامطالبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں تین ڈائیلسز مشینوں کی خرابی کے نتیجے میں مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ،ذرائع کے مطابق گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں ہیپاٹائٹس سی کی مجموعی طور پر 6مشینیں نصب کی گئی تھیں جن میں سے تین مشینیں کافی عرصہ سے خراب چلی آرہی ہے ،جس کے باعث مذکورہ بیماری میں مبتلا مریضوں کو گردوں کی صفائی کیلئے جھنگ اور چیچہ وطنی کے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے ،اس سلسلے میں مریضوں کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے میں دو دفعہ بھاری کرایہ خرچ کر کے ڈائیلسز کیلئے دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے مذکورہ مشینوں کی خرابی کی وجہ سے نہ صرف انہیں دور دراز سفر کی اذیت برداشت کرنا پڑتی ہے بلکہ ان کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہو کر رہ گیا ہے ،متاثرہ مریضوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں