جھنگ:سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھلاڑیو ں میں کٹ تقسیم

جھنگ:سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھلاڑیو ں میں کٹ تقسیم

سنٹرل پنجاب کرکٹ بورڈ کے تحت دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آ ج سے ہو رہا ہے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سنٹرل پنجاب کرکٹ بورڈ کے تحت دیگر اضلاع کی طرح جھنگ میں بھی انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آ ج سے ہو رہا ہے جو 23ستمبر تک جاری رہے گا۔ ا س حوالے سے تحصیل کونسل کے جناح ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے انٹرسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران، سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہدسمیت کرکٹ ایسوی ایشن اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ گورنمنٹ کمپری ہینسو ماڈل ہائی سکول جھنگ اور البدر سکول چک نمبر 3 گھگھ تحصیل شورکوٹ کے درمیان چناب کا لج جھنگ اور گورنمنٹ ہائی سکول واصو آستانہ تحصیل 18 ہزاری کا میچ البدر پبلک سکول رشید چوک جھنگ صدر کے ساتھ سپورٹس سٹیڈیم مائی ہیر جھنگ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں