اسسٹنٹ کمشنر صدر کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر صدر کا  بنیادی مرکز صحت کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے چک 8 ج ب کے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے چک 8 ج ب کے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اور انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے سٹیٹک ٹیم کی موجودگی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے موقع پر والدین کے ہمراہ آئے ہوئے بچوں کو قطرے بھی پلائے جبکہ بچوں کی انگلیوں پر نشانات بھی چیک کئے ۔انہوں نے کہا پولیو مہم کی کامیابی کے لئے فرائض ذمہ داری سے سر انجام دیئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں