ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے جھنگ روڈ سرگودھا روڈ پر صفائی کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے جھنگ روڈ  سرگودھا روڈ پر صفائی کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنرسید محمد مسعود نعمان نے صبح سویرے جھنگ روڈ، سرگودھا روڈ کا دورہ کیا

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنرسید محمد مسعود نعمان نے صبح سویرے جھنگ روڈ، سرگودھا روڈ کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو چیک کیا۔انہوں نے مین روڈ سمیت مختلف محلوں کی سٹرکوں پرصفائی آپریشن پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایم سی کے افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنرنے سینٹری ورکرز کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ صفائی آپریشن پر تیزرفتار عملدرآمد کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں