ٹرانسپورٹ بندش :طلبا ،والدین کا احتجاج،ڈی سی آفس کاگھیرائو

ٹرانسپورٹ بندش :طلبا ،والدین  کا احتجاج،ڈی سی آفس کاگھیرائو

ٹرانسپورٹ کی بندش نے طلبا اور والدین کو احتجاج پر مجبور کردیا۔ضلع کونسل چوک بند ،ڈی سی دفتر کا گھیراؤ کیا

فیصل آباد(نیوز رپورٹر ، سٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹ کی بندش نے طلبا اور والدین کو احتجاج پر مجبور کردیا۔ضلع کونسل چوک بند ،ڈی سی دفتر کا گھیراؤ کیا۔طلباکا کہنا تھا ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مشکلات کا سامناہے سکول کی جانب سے دیگر سہولیات بھی نہیں دی جا رہی ہیں۔ مزدوروں کی جماعت لیبرقومی موومنٹ کے عہدیدار بھی احتجاج میں شریک ہوئے ۔ چیئرمین لیبرقومی موومنٹ بابالطیف انصاری نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں