ربیع الاول بطور شان رحمتہ اللعالمین منانے کی ہدایات

 ربیع الاول بطور شان رحمتہ اللعالمین منانے کی ہدایات

فیصل آباد میں ماہ ربیع الاول کو شان رحمتہ اللعالمین کے طور پر منانے کے لئے ہونے والے پروگراموں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین کو سونپ دی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر میں 33 وزرا اور مشیروں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس حوالے سے سرکاری سطح پر مختلف محافل اور تقریبات منعقد کی جائیںگی ۔ ضلع چنیوٹ کے پروگراموں کی مانیٹرنگ صوبائی وزیر کالونیز خیال احمد کاسترو کریں گے ،ضلع جھنگ میں صوبائی وزیر یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس محمد تیمور خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض مانیٹرنگ کریں گی اسی طرح دیگر اضلاع میں وزرا کوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں