نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان نےبنی گالہ گھرکی ویڈیوشیئرکردی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں آج اپنےنبی ﷺکی ولادت کادن منائیں گے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- صدرمملکت آج صبح ایک تقریب کی میزبانی کریں گے،وزیراعظم
  • بریکنگ :- کنونشن سینٹرمیں منعقدکی گئی تقریب میں شرکت کروں گا،وزیراعظم
Coronavirus Updates

فیصل آباد میں کورٹ میرج کا رجحان زور پکڑنے لگا

فیصل آباد میں کورٹ میرج کا رجحان زور پکڑنے لگا

دنیا اخبار

موبائل کا غیرذمہ دارانہ استعمال کورٹ میرج کی بڑی وجہ ،خرم اعجازکاہلوں

فیصل آباد(صغیر سانول سے )فیصل آباد میں کورٹ میرج کرنے کا رجحان زور پکڑنے لگا ہے ، رواں سال 2695 جوڑوں نے والدین کی مرضی کے خلاف کورٹ میں شادی کی ۔ تفصیل کے مطابق معاشرتی تربیت کی کمی یا سوشل میڈیا و موبائل فون کا غلط استعمال۔ فیصل آباد میں اوسطا درجن بھر جوڑوں کے خفیہ نکاح کا انکشاف ہوا ہے ۔ 2021 کے دوران اب تک فیصل آباد کی عدالتوں سے 2695 جوڑوں نے پسند کی شادی کی ہے جن میں سے چار سو سے زائد لڑکیوں کے اہلخانہ نے لڑکوں کے خلاف اغوا کے مقدمات درج کروائے ہیں جبکہ نکاح نامہ منظرعام پر آنے اور لڑکیوں کی جانب سے عدلیہ میں بیانات ریکارڈ کروانے کے بعد پولیس کی جانب سے خواتین اغوا کے مقدمات خارج کردیئے جاتے ہیں۔ سینئر قانون دان و سیکرٹری بار چودھری خرم اعجاز کاہلوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موبائل فون کا غیرذمہ دارانہ استعمال کورٹ میرج بڑھنے کی بڑی وجہ ہے ،ٹی وی ڈراموں کی کہانیاں بھی بچوں کو کورٹ میرج کی جانب راغب کررہی ہیں، والدین بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر کڑی نظر رکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں