ٹوبہ:ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کی منصوبہ بندی

ٹوبہ:ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون کی منصوبہ بندی

گرانفروشی کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر کاسبزی وفروٹ منڈی کاد ورہسیکرٹریز مارکیٹ کمیٹیز نیلامی کے موقع پر سخت مانیٹرنگ کریں ،عمرجاوید

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر , نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اوپن مارکیٹ میں صارفین کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے منڈیوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کے ساتھ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی منصوبہ بندی کرلی ہے ،گرانفروشی کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں آلو،پیاز،ادرک،ٹماٹر،لہسن،سبز مرچ و دیگر سبزیوں و پھلوں کی بولی کروائی، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سجادحسین اور دیگر افسر بھی ہمراہ تھے ،ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے اس موقع پر کہا تمام سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹیز سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے موقع پر سخت مانیٹرنگ کریں اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے تسلسل کیساتھ یقینی بنائیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں