ایک کروڑ 9 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والا قانون کے شکنجے میں آگیا

ایک کروڑ 9 لاکھ روپے کا جعلی چیک  دینے والا قانون کے شکنجے میں آگیا

تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ محلہ پنج پیر جھنگ روڈ کے رہائشی محمد افتخار ولد عبدالغنی نے پولیس کو دی گئی

پینسرہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ محلہ پنج پیر جھنگ روڈ کے رہائشی محمد افتخار ولد عبدالغنی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ملزم اورنگ زیب ولد نامعلوم کے ساتھ دیرینہ کاروباری تعلقات تھے جس کی بنا پر سائل نے ملزم کو مختلف اوقات میں سیمنٹ کی سپلائی دی جس کی مد میں ملزم نے ایک چیک مالیت ایک کروڑ نو لاکھ روپے دیا جو رقم نہ ہونے پر ڈس آنر ہو گیا ملزم 6ماہ سے خوار کر رہا ہے اور رقم سے دینے سے انکاری ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارر وائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں