لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی ترجیح :شیخ شاہد

 لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی ترجیح :شیخ شاہد

وائس چیئرمین واسا نے شہریوں کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تحریک انصاف کے انتخابی منشور کو پورا کرنے کیلئے بھرپور جدوجہدکررہے ہیں۔ پنجاب میں اس وقت ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا جارہا ہے لوگوں کامعیارزندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں شہریوں سے ملاقات میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے کہا فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں