دکان پر قبضے کی کوشش ناکام ،کرایہ دار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

دکان پر قبضے کی کوشش ناکام ،کرایہ دار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم جاویداور ساتھیوں نے دکان پر قبضے کی کوشش کی، سامان کی توڑ پھوڑ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان پر قبضے کی کوشش میں ناکامی پر دکان کے کرایہ دار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی میں محمد واجد مقبول نے پولیس کو بتایا کہ جھنگ بازار گلی نمبر 4 میں اس کی کروڑوں روپے مالیت کی دکان موجود ہے جس میں کرایہ دار عدیل اپنا کاروبار چلا رہا ہے ۔ ملزم جاوید اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر قبضے کی کوشش کرنے کی نیت سے آیا اور دکان کے سامان کی توڑ پھوڑ شروع کردی ۔ جبکہ دکان پر قبضے کی کوشش میں ناکامی پر ملزموں کی جانب سے کرایہ دار عدیل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیاجس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارر وائی شروع کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں