عادی وپیشہ وربھکاریوں کو تحویل میں لینے کا سلسلہ جاری

عادی وپیشہ وربھکاریوں کو تحویل میں لینے کا سلسلہ جاری

محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے 5 بھکاریوں کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے شاہرات وچوکوں اور پبلک مقامات پر شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بننے والے عادی وپیشہ وربھکاریوں کو تحویل میں لینے کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ٹیموں نے گزشتہ روز مزید5بھکاریوں کو تحویل میں لے کر سنٹر منتقل کرایاجبکہ 5 ہی کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے ۔اینٹی بیگری سکواڈ نے ملت چوک، بیرون جھنگ بازار،اے بی سی روڈ، صدر بازار غلام محمد آباد،فوارہ چوک غلام محمد آباد، سدھوپورہ، اقبال سٹیڈیم ڈی پی ایس روڈ اوردیگر پبلک مقامات میں پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں