پٹرولنگ پوسٹ پل کاہنہ ،کھدروالا اور سینسرہ کی فارمل انسپکشن

پٹرولنگ پوسٹ پل کاہنہ ،کھدروالا اور سینسرہ کی فارمل انسپکشن

ڈی ایس پی پٹرولنگ کی طرف سے ڈسپلن،مالخانہ ، ریکارڈ ، اسلحہ چیک کیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین نے پٹرولنگ پوسٹ پل کاہنہ ،کھدروالا اور سینسرہ کی فارمل انسپکشن کی۔ اس دروان پوسٹ ہائے کی گشت پر مامور گاڑیوں کی چیکنگ، جوانوں کی حاضری اور ڈسپلن،مالخانہ ، ریکارڈ ، اسلحہ ،صفائی ستھرائی اورمیس کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں پوسٹ ہائے پرکچن گارڈنز کا بھی جائزہ لیا اور جوانوں کے ساتھ پٹرولنگ پوسٹ ہائے پر وقت گزارا۔ پٹرولنگ پوسٹ ہائے کے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پٹرولنگ پوسٹ ہائے کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے دیکھ بھال کریں کچن گارڈننگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،پوسٹ ہائے کو خوبصورت بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں