ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر اجلاس

ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر اجلاس

بہبودآبادی پروگرام کو گھر گھر پہنچایا جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)بہبودآبادی پروگرام کی کامیابی کے لئے منظم آگاہی مہم پر وسیع انداز میں عملدرآمد ہونا چاہئے اس سلسلے میں شادی شدہ جوڑوں کو چھوٹے کنبے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے معاشرے کے بااثرطبقات کی معاونت حاصل کی جائے ۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالدنے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈی او پاپولیشن ویلفیئر طیبہ اعظم خاں، مذہبی حلقوں سے پیر صدیق الرحمن، محمد حفیظ،محکمہ پاپولیشن ویلفیئر، تعلیم ،صحت اور دیگر محکموں کے افسر وں نے بھی شرکت کی۔صدر اجلاس نے کہا آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے خواتین کے ساتھ مردوں میں بھی شدید احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے وسیع آگاہی مہم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے بہبودآبادی پروگرام کو گھر گھر پہنچایا جائے اور ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی کارکردگی واضح طور پر نظر آنی چاہئے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے بہبودآبادی پروگرام کے حوالے سے ماہانہ کارکردگی سے آگاہ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں