سابقہ رنجش کی بنا پر دکاندار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

سابقہ رنجش کی بنا پر دکاندار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

افضل اورعبدالواحد دکان پر موجود تھے ،مسلح افراد نے دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر دکاندار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محمد علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ بولے دی جھگی کے قریب واقع جنرل سٹور پر اس کا بھائی افضل اور کزن عبدالواحد موجود تھے کہ اسی دوران ملزم اوضی اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ان کی دکان میں داخل ہوگیا اور دکان میں موجود قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ شروع کردی گئی۔ جبکہ ملزمان کی جانب سے دونوں افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔بعدازاں ملزمان فائرنگ کرتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں