ارکان اسمبلی کو عوام کے بجائے اپنی فکر لاحق:ایپکا رہنما

ارکان اسمبلی کو عوام کے بجائے اپنی فکر لاحق:ایپکا رہنما

پنجاب اسمبلی کے حالیہ7دن کے اجلاس میں 4کروڑ روپے خرچ ہوئے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر چودھری ذوالفقار علی کاہلوں ،جنرل سیکرٹری چودھری شہبازچٹھہ چیئرمین یاسرخورشیدرانا، سرپرست امجدحسین رندھاوا، سینئر نائب صدرو میاں مقصود احمد، صداقت علی بلوچ ،محمد رضوان چٹھہ ، چودھری امجدحسین رندھاوا ،رانامحمد شہزاد آصف، نائب صدورمحمدعرفان ،احمد فواد سندھو، چودھری وار ث علی سندھو،میاں بشیرعلی،علی رضا گورایہ،ا یڈیشنل جنرل سیکرٹری محمدافضل قریشی ،عامر رحمت، محمد جاویداقبال میاں محمدنعیم،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری بشریٰ بشارت،چودھری منور رشید سندھو، پریس سیکرٹری، آفس سیکرٹری محمدارشادنے اپنے مشترکہ بیان میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اورالائونسنرمیں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ایک طرف مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے غریب لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں تو دوسری طرف غریب قوم کی نمائندوں کیلئے تنخواہوں میں اضافہ اور سہولیات دیکر حکمرانوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعی غربت کے بجائے غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے کہا ارکان اسمبلی کو عوام کے بجائے اپنی فکر لاحق ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے حالیہ7دن کے اجلاس میں 4کروڑ روپے خرچ کر دئیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں