لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح :ڈی پی او

لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح :ڈی پی او

ڈکیت گینگز کے 27ملزم گرفتارکرکے 85لاکھ سے زائد کامال برآمد کیاگیا،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا،بلال افتخار کی پریس کانفرنس

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخار نے تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا چنیوٹ پولیس نے وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈکیت گینگز کے 27ملزموں کو گرفتارکرکے 85لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی،مال مسروقہ،طلائی زیورات سونا چاندی،مال مویشی ، ناجائز اسلحہ بمعہ سینکڑوں گولیاں برآمد کرلیں ۔ڈی پی او نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔انشا اﷲ ضلع چنیوٹ سے جرائم پیشہ عناصر کا صفایاکیا جائے گا۔ ڈی پی او نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں