اصل کامیابی مخلوق خدا سے محبت میں ممکن :چودھری ظہیر

اصل کامیابی مخلوق خدا سے محبت میں ممکن :چودھری ظہیر

دکھی انسانیت سے الفت کی بدولت دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیرالدین خاں نے کہا اصل کامیابی مخلوق خدا سے محبت میں ممکن ہے ۔معاشرے میں حسن سلوک امن محبت وبھائی چارے کو فروغ دے کر نکھار پیدا کیا جا سکتا ہے ۔دکھی انسانیت سے الفت کی بدولت دنیا اور آخرت میں کامیابی اور کامرانی ملے گی۔دوسروں کیلئے صلہ رحمی اور شفقت کے جذبات رکھیں اللہ آپ سے راضی ہو گا۔عوامی خدمت اور معاشرے کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چک نمبر 107 گ ب میں مقامی پٹرولیم کمپنی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا ہم نے بھی عوامی خدمت کا جذبہ لے کر اس حلقے سے الیکشن جیتا اور کامیابی کے بعد جڑانوالہ ڈبل روڈ،سوئی گیس ، خانوآنہ بائی پاس روڈ،1124،1122،فیصل آباد میں کارڈیالوجی ودیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی خدمت کی۔یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی ہمارے ساتھ پیار کر رہے ہیں ۔اس موقع پر چودھری تیمور علی خاں ،حاجی رانا فرمان علی خاں،چودھری ذکا اللہ خاں ،میاں پرویز اقبال،رانا جنید فرمان،فہیم ارشد چودھری ،رانا نوید رضا،امجد اسلام،پروفیسر رانا محمد اشرف، بریگیڈیئر(ر) عبدالحمید گجر،رانا شاہسوار ، رانا ناصر،رانا عمران یوسف،رانا رضوان،میاں ارحم ، رانا ظفر ودیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں