میاں کاشف کا رحمن ٹائون کا دورہ ، رہائشیوں کے مسائل سنے

میاں کاشف کا رحمن ٹائون کا دورہ ، رہائشیوں کے مسائل سنے

جلد عوامی خدمت کیلئے رجانہ پی ٹی آئی آفس میں ایک سیل قائم کیا جائیگا ،ہماری سیاست کا مقصد ہی عوام کی خدمت کرنا ہے ،میڈیاسے بات چیت

رجانہ (نمائندہ دنیا) میاں کاشف اشفاق کا رحمن ٹائون کا دورہ ، اہل علاقہ کے مسائل سنے ۔اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بہت جلد عوام کی خدمت کے لئے رجانہ پی ٹی آئی آفس میں ایک سیل قائم کیا جائے گا جس سے عوام کو جو بھی مسائل ہوں گے وہ فوری طور پر مجھ تک پہنچیں گے اور ان مسائل کو انشا اللہ جلد سے جلد حل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا میری اور چودھری اشفاق کی شروع دن سے ہی کوشش ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے ہماری سیاست کا مقصد ہی عوام کی خدمت کرنا ہے ،سمندری روڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سمندری روڈ کی حالت واقعی بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے سمندری روڈ کو بھی بہت جلد شروع کر دیا جائے گا کچھ کاموں کو کروانے کے لئے پراسس کی وجہ سے وقت زیادہ لگ جاتا ہے مگر رجانہ کے عوام پریشان نہ ہو ں بہت جلد یہ سارے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے ۔اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی رجانہ ملک اللہ دتہ ،عبدالرئوف بھٹی ایڈووکیٹ ،پروفیسر محمد مقصود،میاں جواد احمد، محمد کاشف ،ایوب گجر کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 120 سیکرٹری چودھری محبوب عالم اور سید سجاد حسین شاہ بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں