جھنگ میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن کمیٹی کا اجلاس

جھنگ میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن کمیٹی کا اجلاس

اراکین کا اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کی موت پراظہارافسوس،دعائے مغفرت ،کرسمس کے حوالے سے ا نتظامات کاجائزہ،سکیورٹی پلان ترتیب دینے کافیصلہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرشاہدعباس جوئیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی/ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی افسروں سمیت انجمن تاجران اور اراکین ضلعی امن کمیٹی بھی موجود تھے ۔اس موقع پرتمام اراکین نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔ اجلاس میں سیالکوٹ میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی بھی پرزور مذمت کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کا کہنا تھا اسلام امن، سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، ملک میں رہنے والی اقلیتی برادری کو تمام حقوق حاصل ہیں۔اجلاس میں کرسمس کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائیگااور اس حوالے سے ایک مفصل سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا علما معاشرے کی اصلاح میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور خصوصاً جمعتہ المبارک کے خطبوں میں امن اور بھائی چارے کی مثالی فضا قائم رکھنے کے حوالے مثبت پہلوؤ ں پر روشنی ڈالیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں