14سالہ لاپتہ لڑکے کا تاحال سراغ نہ لگایا جاسکا

14سالہ لاپتہ لڑکے کا تاحال سراغ نہ لگایا جاسکا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاپتہ ہونے والے چودہ سالہ لڑکے کا دس روز بعد بھی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شازیہ کوثر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا اس کا 14 سالہ بھتیجا 10 روز قبل ظفر عباس منصورآباد ضروری کام کے سلسلے میں گیا لیکن واپس نہ آیا جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا لیکن تاحال مغوی کا سراغ نہ لگایا جاسکا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں