کروڑوں روپے کمانے والے تاجر ٹیکس دینے سے گریزاں

 کروڑوں روپے کمانے والے تاجر ٹیکس دینے سے گریزاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کے صنعتی شہر کے پوش ترین علاقوں میں کروڑوں روپے کا کاروباری کرنے والے ٹیکس گزار تاجروں کی تعداد انتہائی کم ، رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد سے بھی 50 فیصد سے زائد ٹیکس دینے سے گریزاں ۔

ذرائع کے مطابق صنعتی شہر کے پوش ترین کاروباری مراکز میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے ، ذرائع کے مطابق سال 2021 میں سوساں روڈ کے 405 تاجروں نے ٹیکس ادا کیا ، جنہوں نے مجموعی طور پر گیارہ کروڑ روپے ٹیکس ادائیگی کی ، سوساں روڈ پر رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 1400 جبکہ غیر رجسٹرڈ اس کے علاوہ ہیں جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈی گراؤنڈ میں رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد 12 سو مگر 408 ٹیکس ادا کر رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق ڈی گراؤنڈ سے 66 ملین روپے ریکوری ہو سکی ہے ، ایف بی آر غیر رجسٹرڈ اور نان فائلر تاجروں سے ٹیکس نکلوانے میں ناکام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں