شہر میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی آپریشن جاری

شہر میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی آپریشن جاری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر میں صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں رسالے والا راجباہ روڈپر صفائی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے ۔علاقہ مکینوں کی سہولت کیلئے سڑک کے دونوں اطراف قریباً 1200 ٹن عمارتی ملبے کے ڈھیر اور ہر طرح کی ویسٹ کو اٹھا کر شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا ۔گزشتہ روزچیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد بلال فیروز جوئیہ نے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ سائیٹ کا دورہ کیا۔ سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی کو بتایا گیا کہ صفائی آپریشن میں ایف ڈبلیو ایم سی کی قریباً 50گاڑیوں نے حصہ لیا جن میں لوڈر، ایکسکویٹر، ڈمپرشامل ہیں جبکہ عمارتی ملبے ، خود رو جھاڑیوں اور کوڑا کرکٹ کے کم و بیش 190 ڈمپر اٹھائے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں