گرفتار شہری کو چھوڑنے کیلئے 20ہزار روپے رشوت وصول

گرفتار شہری کو چھوڑنے کیلئے 20ہزار روپے رشوت وصول

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار شہری کو چھوڑنے کیلئے 20 ہزار روپے رشوت وصول کرلی گئی۔

پولیس کی انٹرنل اکائونٹبلٹی برانچ کی جانب سے کی جانے والی انکوائری رپورٹ میں بھی رشوت لینا ثابت ہوگیا۔ فیصل آباد پولیس کی ریجنل انٹرنل اکائونٹبلٹی برانچ کی سپرنٹنڈنٹ جویریہ محمد جمیل کی جانب سے کی جانے ولای انکوائری کی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں تھانہ رضا آباد میں تعینات اے ایس آئی شہزاد نے علی حسن نامی شہری کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے اسلحہ، 5 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور شناختی کارڈ برآمد کیا گیا۔

اے ایس آئی شہزاد نے علی حسن نامی شہری کو رہا کرنے کے لئے اسکے دوست علی اصغر نارو سے 20 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ جو درخواست گزار شہری علی اصغر نارو کی جانب سے کانسٹیبل کاشف سنیارا کے ذ ریعے 17 ہزار روپے بطور رشوت شہزاد کو ارسال کئے گئے ۔ جس پر شہزاد اے ایس آئی نے 17 ہزار روپے وصول کرنے کے ساتھ گرفتار علی حسن سے برآمد ہونے والے 5ہزارروپے بھی ہضم کرلئے گئے ۔

جس پر پولیس انٹرنل اکاونٹبلٹی برانچ ریجن فیصل آباد کی سپرنٹنڈنٹ جویریہ محمد جمیل نے انکوائری کے بعد پیش کی جانے والی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ رشوت لینے سے متعلق اے ایس آئی شہزاد اور کانسٹیبل کاشف سنیارا کوئی تسلی بخش جواب نہ سکے ہیں۔ جس کی وجہ سے انکا رشوت لینا ثابت ہوا ہے ۔ اور درخواست گزار علی اصغر نارو نامی شہری کو ہدایت کی گئی ہے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارر وائی عمل میں لانے کیلئے متعلقہ فارم سے رابطہ کیا جائے تاکہ انکے خلاف قانونی حرکت میں آسکے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں