ایف آئی سی ہسپتال، ایمرجنسی وارڈ میں بھی سہولیات ناپید، مریضوں کو مشکلات

ایف آئی سی ہسپتال، ایمرجنسی وارڈ میں بھی سہولیات ناپید، مریضوں کو مشکلات

فیصل آباد(نعیم قیصر سے )ایف آئی سی ہسپتال ،ایمرجنسی وارڈ میں بھی سہولیات ناپید ، دل کے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

سنٹرل پنجاب کے 3 کروڑ سے زائد شہریوں کے لئے دل کا واحد ہسپتال میں حکومتی اور انتظامی غفلت کے باعث سہولیات ناپید ہوتی جارہی ہیں ، ہسپتال میں مریضوں کا رش بھی بڑھ رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے فنڈز میں اضافہ نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز کی بھی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

ڈرپ سٹینڈز کی بھی کمی ہے جس کی وجہ سے دل کے مریض کے لواحقین یا پھر مریض خود سٹریچر پر ڈرپ کو ہاتھ میں پکڑے دکھائی دیتے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے ایف آئی سی ہسپتال ہی دل کے مریضوں کی واحد علاج گاہ ہے جہاں پر سہولیات ناپید ہوتی جارہی ہیں حکومت کی توجہ نہیں ہے ، ایف آئی سی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عباس بلوچ کا کہنا ہے ہسپتال کی ایمرجنسی میں 48 بیڈز کی گنجائش ہے بعض اوقات مریضوں کی تعداد زیادہ ہوں تو مسائل کا سامنا ہوتا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں