جڑانوالہ: گیس کی بدترین بندش، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

جڑانوالہ: گیس کی بدترین بندش، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) گیس کی بدترین بندش کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔

سوئی گیس عملے کی مبینہ ملی بھگت سے سویٹس و بیکری مالکان کی جانب سے نجی کارخانوں میں کمپریسر لگانے کا انکشاف،گیس بندش کے باعث بچے بھوکے پیاسے سکولز جانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقوں میں گیس کی بدترین بندش کا سلسلہ جاری ہے صبح شام کھانا پکانے کے اوقات میں سوئی گیس کی طویل بندش پر بچے بھوکے پیاسے سکولز جانے پر مجبور ہو چکے ہیں اور خواتین کو کچن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شیڈول کے باعث گیس کی بدترین بندش پر شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس عملے کی مبینہ ملی بھگت سے گلی محلوں میں قائم سویٹ و بیکری کے نجی کارخانوں میں مالکان نے کمپریسر لگا رکھے ہیں۔

جن کو مسلسل گیس کی سپلائی بھی دی جا رہی ہے اور مبینہ نذرانہ کے عوض سوئی گیس عملے کی جانب سے سویٹس و بیکری کا سامان تیار کرنیوالے منی کارخانوں کی چیکنگ نہیں کی جا رہی صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی بدترین بندش کے باعث گھروں میں کھانا پکانا محال ہو چکا ہے شہری ہوٹلز سے مہنگے داموں غیر معیاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی بندش کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے اور صبح شام کے اوقات میں گیس کی بدترین بندش کا سلسلہ ختم کیا جائے بصورت دیگر پرامن احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں