انسانی سمگلنگ میں ملوث 2ملزموں کو ساڑھے 10سال قید

انسانی سمگلنگ میں ملوث 2ملزموں کو ساڑھے 10سال قید

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزموں کو ساڑھے دس سال اور مجموعی طور پر 7لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے علاقے بھیرہ کے رہائشی ملزم آصف جاوید نے محمد بشیر اور منیر احمد نامی شہریوں کو بیرون ملک بھیج کر ملازمت دلوانے کے کا جھانسہ دیکر 6 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے تھے لیکن شہریوں کو بیرون ملک نہ بھیجا گیا تھا۔ جس پر ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو مجموعی طور پر ساڑھے 10 سال قید اور 7لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزم کی جانب سے وصول کی جانے والی رقم متاثرین کو دینے کے حوالے سے بھی عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں