صوبائی محتسب پنجاب نے ہیلپ لائن اور موبائل ایپ لانچ کردی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب پنجاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر ہیلپ لائن اور موبائل ایپ لانچ کردی ہے ۔
شہری صوبائی محکموں میں کسی قسم کی بد انتظامی کی صورت میں ہیلپ لائن 1050 پر شکایت درج کرواسکیں گے ،موبائل ایپ یا ویب سائٹ پر بھی شکایت درج کروائی جاسکے گی ہیلپ لائن کی شکایت پر بھی فوری انکوائری کا عمل شروع کردیا جائے گا۔