11فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 43ہزار روپے کے جرمانے

 11فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 43ہزار روپے کے جرمانے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عمار جاویدکی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیموں نے فوڈ پوائنٹس پر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چیک کرتے ہوئے۔

 ناقص اشیاء کی فروخت پر 11دکانداروں کوایک لاکھ 43 ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔ٹیموں نے دن بھرمیں 132 فوڈ یونٹس کو وزٹ کیا جن میں 10دودھ بردار گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ دوران چیکنگ29لیٹر زائد المیعاد مشروبات،14 لیٹر غیر معیاری تیل اور 14کلو ایکسپائر اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں