فیسکو میں7اکاؤنٹس آفیسرزکی گریڈ 17میں ترقی

فیسکو میں7اکاؤنٹس آفیسرزکی گریڈ 17میں ترقی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 7اکاؤنٹس آفیسرزکو گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اکاؤنٹس)ترقی دے دی۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیر کی مظوری کے بعد ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ فیسکو نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

ترقی پانیوالوں میں چیف فنانشل آفیسر فیسکو آفس کے خالد بن رشید، وقار عامر، ارشد جاوید،داؤد سلطان،طاہرمحمود بٹ اور امجد جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن آفس کے ایم عرفان شامل ہیں۔ نئی جگہ تعیناتی کیلئے مذکورہ آفیسر زکی خدمات چیف فنانشل آفیسر فیسکو کے سپردکردی گئی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں