رنگین و سیاہ شیشے ،بغیرنمبرپلیٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا پلان

رنگین و سیاہ شیشے ،بغیرنمبرپلیٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا پلان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمرڈرائیورز، ون وے کی خلاف ورزی،رنگین و سیاہ شیشے ،بغیرنمبرپلیٹ، اپلائیڈ فار و نمونہ نمبر پلیٹ اور خطرناک و باڈی سے باہر لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پلان تیار کرلیاگیا۔

سید علی ناصر رضوی سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر رمضان المبارک میں شہریوں کو حادثات سے محفوظ ،بہتر ٹریفک بہاو کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے رانا خالد رشید چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے فوری طور پر کم عمرڈرائیور، ون وے کی خلاف ورزی،رنگین /سیاہ شیشے ،بغیرنمبرپلیٹ /اپلائیڈ فارو غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور خطرناک و باڈی سے باہر لوڈ گاڑیوں کے خلاف کار روائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ اپلائیڈفار/بغیر نمبر پلیٹ اور کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کو سیکٹر آفس میں بند کیا جائے گا ۔ بغیر نمبر گاڑیوں کو ایکسائز آفس سے جاری رجسٹریشن سلپ مہیا کرنے تک واہگزار نہی کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں