نواں لاہورمفت آٹاپوائنٹ بند کرنے پراحتجاج

نواں لاہورمفت آٹاپوائنٹ بند کرنے پراحتجاج

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا) نواں لاہور فری آٹا ڈلیوری پوائنٹ بند ہونے پر مستحق عوام سراپا احتجاج بن گئے ۔

 تحصیل گوجرہ کے سب سے بڑے قصبے نواں لاہور کے مقامی اور گردونواح کے سینکڑوں مرد وخواتین صبح جب فری آٹا حصول کے آ ئے تو ڈلیوری پوائنٹ پر پہنچے تو یہ جان کر حیران رہ گئے کہ پوائنٹ بند کر دیا گیا ہے ۔جس پر متاثرین نے جھنگ فیصل آباد روڈ پر شدید احتجاج شروع کر دیا۔اسکے باوجود انکی شنوائی نہ ہوئی ۔ مظاہرین نے کہا ہمارے علاقے سے مسلسل ناانصافی ہورہی ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نوٹس لیکر آٹا پوائنٹ کو فوری دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں