پرنٹنگ پریس یونٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

 پرنٹنگ پریس یونٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھرڑیانوالہ میں پرنٹنگ پریس یونٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری، کپڑا اور دیگر سامان جلکر تباہ ہوگیا، جبکہ ایک بھی شدید زخمی ہوگیا۔

کھرڑیانوالہ کے علاقے میں قائم نجی پرنٹنگ پریس یونٹ میں گیس سلنڈرز میں لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری، کپڑا اور دیگر سامان جلکر تباہی کا شکار بن گیا۔ جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے پاس ہی کھڑا مزدور 32 سالہ غلام دستگیر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں