من پسند ملازمین ضلعی انتظامی افسروں کے دفاتر تعینات

من پسند ملازمین ضلعی انتظامی افسروں کے دفاتر تعینات

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد میں سیاسی لاڈلوں اور من پسند ملازمین کو نوازنے کا انوکھا انداز، مختلف ڈیپارٹمنٹس میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے دفاتر میں تعینات کردیا گیا ۔

سول ڈیفنس پی ایچ اے اور پارکنگ کمپنی سے تنخواہیں لینے والے ملازمین ڈی سی کمپلیکس میں تعینات ۔سیاسی پشت پناہی رکھنے والے افسروں کے لاڈلے اور فرمانبردار ملازمین کو انوکھے انداز میں نوازا جارہا ہے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو ضلعی انتظامی افسروں نے اپنے ہی دفاتر میں تعینات کررکھا ہے جہاں افسر ان ملازمین سے اپنے دفتری اور ذاتی کام لیتے ہیں پی ایچ اے سول ڈیفنس اور پارکنگ کمپنی کے ملازمین تنخواہیں تو مدر ڈیپارٹمنٹس سے لیتے ہیں مگر کام ضلعی انتظامیہ کے افسرو ں کا کرتے ہیں یہ ملازمین دن بھر انتظامی افسروں کے آگے پیچھے گھومتے ہیں۔سیاسی لاڈلوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کنٹریکٹ دلوا کر بھی انکی سہولت کے لیے من پسند محکمے اور من پسند سیٹ کی ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں ڈویژن اور ضلعی معاملات کے ذمہ داران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی رضا مندی سے ہی تمام ملازمین کو نوازا جاتا ہے جبکہ سیاسی اثر و رسوخ نہ رکھنے والے اور افسروں کی خوشامد نہ کرنے والے ملازمین پر بوجھ بڑھا کر لاڈلے ملازمین کا کام بھی انہی سے لیا جاتا ہے جس سے عام ملازمین کی حق تلفی ہورہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں