فٹبال سٹیڈیم میں نیا آٹا پوائنٹ قائم کر دیا :عدنان ارشاد

  فٹبال سٹیڈیم میں نیا آٹا پوائنٹ قائم کر دیا :عدنان ارشاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے ڈی پی او عارف شہباز کے ہمراہ شاہین فٹبال اسٹیڈیم میں قائم مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر عدنان ارشاد کا کہنا تھا۔

کہ شہریوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے فٹبال سٹیڈیم میں نیا پوائنٹ قائم کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو آسانی سے مفت آٹا فراہم کیا جائے ،

 مستحق افرد کو 2،2 بیگ اکٹھے دیئے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نعمان ڈوگر نے کہا ہے کہ احترام رمضان آرڈنینس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے معائنہ پر گفتگو کرتے کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں